کابل : (اے این آئی) ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کسی بھی ایسے آزاد ابلاغی ذرائع کو برداشت نہیں کریں گے جو ان کے مظالم کو بے نقاب کرے اور افغانوں اور دنیا کو طالبان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد افغانستان کی صورت حال کے حوالے سے سچائی و دیانتداری سے رپورٹنگ کرے ماہرین نے مزید کہا کہ میڈیا اسپیس کے ذریعہ دی گئی معلومات کے مطابق طالبان نے اپنی طاقت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان میں میڈیا کو اپنی مرضی کے عین مطابق چلنے پر مجبور کر رکھا ہے اور نہیں حقائق اور اصل صورت حال کی نشر و اشاعت کی اجازت نہیں دے رہے۔
تازہ ترین واقعے میں طالبان نے کابل۔جلال آباد ہا شاہراہ سے افغانوں کو بااختیار بنانے والے کے لیے ڈیجیٹل میڈیاا سپیس، زاویہ نیوز کا لوگو ہٹا دیا ۔حالیہ تنازعہ میں طالبان نے اپنی تلاش مہم کے ایک جزو کے طور پر سابق حکومت کے سلامتی دستوں سے قریبی تعلق رکھنے والے متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ افغانستان کے آن لائن نیوز پورٹل رپورٹرلی کے ذرائع کے مطابق ان لوگوں کو ان کی گھروں کی تلاشی کے بعد گرفتار کر لیا جاتا ہے اور قیفد میں ڈال کر ان پر تشدد برپا کیا جاتا ۔