نئی دہلی: یہاں موصول اطلاع کے مطابق معروف تمل فلم ساز راج کپور کے جواں سال بیٹے کا سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ معظمہ میں شدیدسردی اور نقاہت سے انتقال ہو گیا۔وہ23برس کے تھے اور اپنی والدہ سجیلا کپور کے ہمراہ عمرہ کرنے مکہ گئے تھے۔
شاہ رخ کپور راج کپور کی تین اولادوں میں سے سب سے بڑے اور واحد اولاد نرینہ تھے۔ ان سے چھوٹی دو بہنیں شمیمہ کپور اور شانیہ کپور ہیں۔ شاہ رخ کے اچانک انتقال سے پوری فلم انڈسٹری صدمہ میں ڈوب گئی۔ دریں اثنا شاہ رخ کی میت ملکہ سے چنئی لے آئی گئی۔راج کپور کی ہمیشہ سےیہ خواہش تھی کہ انکا بیٹا اپنی تعلیم مکمل کر کے فلمی دنیا میں قدم رکھے۔
شاہ رخ نے مکہ میں قیام کے دوران اپنی کچھ تصاویر انسٹا گرام پر شئیر کی تھیں جس میں وہ مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے جذبہ سے سرشار نظر آرہے تھے۔ ہر تصویر میں وہ کہیں اپنی والدہ کےساتھ تھے تو کہیں تنہا تھے اور نہایت خوش نظر آرہے تھے۔
ان کے والدڈائریکٹر راج کپور نے تمل فلم ساز سی وی سری دھر کپور کے معاونکے طور پر اپنے فلمی کیریرکا آغاز کیا۔اور1991میں تھلاتو کیٹکوتھمما (Thalattu Ketkuthamma)نام کے ڈرامے کی، جس میں پربھو اور کناکا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، ہدایت کاری سے کیا۔
اس ڈرامے کی کامیابی نے راتوں رات راج کو شہرت و مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جس کے بعد پھر انہوں نے پیچھے مڑکر نہیںدیکھا۔