نئی دہلی : بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور سیف علی خان کی حال ہی میں ریلیز ہو ئی فلم ’ تانا جی : انسنگ وارئیر ‘نے باکس آفس پر بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہفتے میں ہی 100کروڑ سے زائد کی آمدن کر لی ہے۔

وہیں فلم تانا جی کے ساتھ ریلیز ہوئی اداکارہ دپیکا پڈکون کی فلم ’ چھپاک‘ فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی اور یہ فلم اب تک صرف 27کروڑ کی ہی آمدن کر سکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن اور کاجول کی فلم ’ تانا جی‘ باکس آفس پر تہلکہ مچاتے ہوئے پہلے ہفتے میں 107.68کروڑ ورپے کی کمائی کرنے کامیاب رہی ہے۔

ٹرینڈ تجریہ کار ترن آدرش نے فلم تانا جی کے اعداوشمار اشتراک کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا’ فلم تانا جی : انسنگ وارئیر 100کروڑ کلب میں ناٹ آؤٹ کلیکشن کر رہی ہے، فلم نے چھٹے دن پہلے ، چوتھے اور پانچوے دن سے زیادہ کی کمائی کی ہے ، ویک ڈیز میں جس طرح فلم شاندار کلیکشن کر رہی ہے اس سے مواد کی طاقت کا پتہ چلتا ہے، فلم تانا جی تیزی سے 150کروڑ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

فلم تانا جی ریلیز کے پہلے دن جمعہ کو15.10کروڑ ، دوسرے دن ہفتے ، 20.57کروڑ ، اتوار کو 26.26کروڑ ، پیر کے روز 13.75کروڑ ، منگل کو،15.28کروڑ اور بدھ کے دن 16.72کروڑ رورپے کی کمائی کی ہے ، اس طرح سے کل ملا کر فلم نے 6دن میں 100کروڑ سے زائد کی آمدن کی ہے۔

نانا جی کے ساتھ ریلیز ہوئی فلم چھپاک نے 6دنوں میں اب تک 26.53کروڑ رورپے کا ہی بزنس کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم تانا جی کا بجٹ 150کروڑ کا بتایا جا رہا اور دپیکا کی فلم ’ چھپاک کا بجٹ 35کروڑ تک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *