سرینگر:(اے یو ایس ) وادی کشمیر اس وقت شدید سردی کی زد میں ہے اور درجہ حرارت منفی 2.5تک پہنچ گیا ہے ۔ مختلف ندیوں اور نالوں میں پانی سطح کم ہوگئی ہے اور کئی چھوٹے تالاب اور جھیل جم بھی گئے ہیں۔
شدید سردی سے لوگوںکو حال بے حال ہوگیا ہے کےونکہ بجلی کئی کئی گھنٹوں سے غائب رہتی ہے اور لوگوںکو اس سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔صحت افزاں مقامات پہلگام ،گلبرگ سردی کی وجہ سے یک بست ہوگئے ہیں پانی کے نل بھی جم بھی گئے ہیں محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس سال سردی کا بھی پہلے ہی شروع ہوگیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یخ بستہ سردی سے کام کرنے میں دشواریاں پیش آتی ہیں حالانکہ گرم ملبوسات کی وجہ سے ٹھنڈ کا اتنا اثر نہیں د کھائی دے رہا ہے لیکن اس کا اقتصادی سرگرمیوں پر بھی اثر پڑا ہے۔
مقامی لوگوںکا یہ مطالبہ ہے کہ حکومت بجلی کی فراہمی یقینی بنائے تا کہ لوگوںکو اس شدید سردی سے کسی قسم کی راحت ملے۔ اس دوران ملک کے مختلف علاقوں سے سیاح سردی اور برفباری کا لطف لینے کے لئے یہاں پہنچے ہیں۔