Temperature in Jacobabad, Pakistan shoot 51 degreeتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: اگرچہ ہندوستان میں بھی گرمی سے لوگ پریشان ہیں لیکن پڑوسی ملک پاکستان میں تو گرمی کا عیہ عالم ہے کہ اس سال اس نے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ پاکستان کے شہر جیکب آباد میں ہفتہ کو پارہ 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پوری دنیا میں 2022 کا سب سے زیادہ درجہ حرارت رہا ہے۔ یہ آسٹریلیا میں ریکارڈ کیے گئے 50.7 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔ ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لوگوں کو ابھی کوئی راحت ملنے والی نہیں ہے۔آنے والے دنوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس سے اوپر رہے گا۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ لوگ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، بیمار ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی بڑی مقدار میں پانی کی قلت بھی ہو سکتی ہے۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق مئی میں درجہ حرارت اوسط سے کافی زیادہ تھا۔ جیکب آباد میں مئی کا اوسط درجہ حرارت 43.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتاہے۔ پاکستان کے شہر کراچی میں بھی ہفتہ کو گزشتہ دہائی کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو کراچی میں درجہ حرارت 42.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی پاکستان کے پنجاب اسٹیٹ ایریگیشن کے ترجمان عدنان حسن نے کہا کہ اس سال بہت زیادہ بارشیں اور برف باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے دریائے سندھ میں پانی میں 65 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ پنجاب کے چولستان میں شدید گرمی سے بھیڑیں بھی مر رہی ہیں۔ یہ علاقہ پاکستان کو سب سے زیادہ گندم فراہم کرتا ہے۔ لیکن اس سال گرمی کی وجہ سے فصل کی پیداوار میں کمی کا خدشہ بھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *