Ten killed in road accident in Gujarat, PM Modi condoles deathsتصویر سوشل میڈیا

احمد آباد: موصول اطلاع کے مطابق گجرات میں ایک سڑک حادثہ میں 10افراد ہلاک اور16دیگر زخمی ہو گئے۔ گجرات کے ودودرا شہر میں ایک شاہراہ پریہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹے ٹرک کی مخالف سمت سے آرہے ایک دوسرے ٹرک سے ٹکر ہو گئی۔

ٹکر اتنی شدید تھی کہ 10افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ ہلاک شدگان اور زخمی چھوٹے ٹرک میں سوار تھے۔ودودرا پولس کمشنر آر بی برہم بھٹ نے بتایا کہ ہلاک شدگان سورت شہر کے وراچھا علاقہ کے رہائشی تھے۔ وہ پنچ محل ضلع کے پاوا گڑھ کی جانب جا رہے تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حادثہ پر گہرے افسوس و صدمہ اور ہلاک شدگان کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد شفایابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں کہا” ودودرا میں ہوئے اس حادثہ پر بہت غمگین ہوں۔ میری تمام تر ہمدردیاں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو اس حادثہ میں اپنے پیاروں سے محروم ہو گئے۔ زخمیوں کے لیے دعا گو ہوں کہ وہ جلد رو بصحت ہوجائیں۔

انتظامیہ جائے حادثہ پر ہر ممکن مدد بہم پہنچا رہا ہے۔“وزیر اعلیٰ گجرات وجے روپانی نے بھی ٹوئیٹر کے توسط سے حادثہ پر سخت افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ متاثرین کو ہر ممکن امداد بہم پہنچائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *