Ten year old Australian girl earn more than 1 crore Rs in a monthتصویر سوشل میڈیا

سڈنی: ایک دس سالہ آسٹریلوی بچی کی ایک ماہ کی کمائی سن کر ہر شخص انگشت بدنداں ہو جائے گا۔ دراصل یہ 10 سالہ بچی اپنے کھلونوں کے کاروبار سے تقریبا 1 کروڑ روپے کما ئی کررہی ہے۔اور اس نے اپنے کھلونوں کے کاروبار سے گزشتہ ایک ماہ میں 1 کروڑ 4 لاکھ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

آسٹریلیا میں رہنے والی پکسی اپنی والدہ کے ساتھ مل کر فجٹس اور رنگ برنگے پاپنگ کھلونے بناتی ہیں، ان کھلونوں کی اتنی مانگ ہے کہ وہ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو جاتے ہیں، اس کے علاوہ پکسی کا ایک ہیئر ایکسیسری برانڈ بھی ہے جو کہ خود اس کی والدہ راکسی نے بنایا ہے، اس میں ایک بہت ہی سجیلا اور خوبصورت ہیڈ بینڈ، کلپس اور دیگر لوازمات شامل ہیں۔

راکسی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پکسی کے لیے ہم نے اس حساب سے سب پلاننگ کر رکھی ہے تاکہ وہ 15 سال کی عمر میں ہی ریٹائرمنٹ لے سکے۔ پکسی اس وقت سڈنی کے ایک پرائمری سکول میں پڑھتی ہے۔ لیکن اس کم عمری میں بھی پکسی اور اس کے بھائی کے پاس ایک کروڑ 40لاکھ روپے کی مرسڈیز کار ہے۔ راکسی نے بتایا کہ وہ سڈنی میں اپنے بچوں اور شوہر اولیور کرٹس کے ساتھ 49 کروڑ 72 لاکھ روپے کی حویلی میں رہتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *