نئی دہلی: مشرق وسطیٰ میں بحران سے ہندوستانی حصص بازار پر ہی نہیں صرافہ بازار پر بھی نہایت برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
بغداد ہوائی اڈے پر امریکی ڈرون حملہ میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی نیم فوجی دستے الھشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المھندس کی ہلاکت کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والی زبردست کشیدگی اور دونوں کا ایک دوسرے کے خلاف انتقامی کارروائی کرنے اور زبردست جواب دینے کی دھمکیوں سے ہندوستانی شئیر بازار میں ہلچل مچ گئی اور بامبے اسٹاک ایکس چنج (بی ایس ای) کا سین سیکس میں845پوائنٹس کی گراوٹ آگئی ۔
جو گر کر 40619تک پیہنچ گیا جبکہ نفٹی 12ہزار سے بھی نیچے چلا گیا۔نیشنل اسٹاک ایکس چنج کا نفٹی بھی کاروبار کے دوران گر کر 11979.35تک چلا گیا تھا لیکن پھر کچھ سنبھلا اور کاروبار بند ہوتے ہوتے 11993.05پر گیا۔
ایران امریکہ کشیدگی کے اثرات صرف ہندوستانی حصص منڈی پر ہی نہیں بلکہ ایشیا کی کم و بیش تمام شئیر مینڈیوں میں دیکھے اور محسوس کیے گئے۔ٹوکیو کے نک کیئی 225میں دو فیصد گراوٹ دیکھی گئی ۔جبکہ جنوبی کوریا کے کیسپی میںایک فیصد گراوٹ آئی۔
ایران امریکہ تناؤ اور اس کے پیش نظر مشرق وسطیٰ میں سناٹے کا شکار سونا بھی ہوا اور اس کے نرخوں میں زبردست اچھال آیا۔ اور گذشتہ دو روز کے دوران ہندوستانی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ میں 1800روپے فی دس گرام اضافہ دیکھنے میں آیا۔چاندی کے نرخوں میں بھی 947روپے فی کلو اضافہ ہوا۔