Terrorism is a global scourge, terrorist safe havens must be eliminated: IBSAتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: ہندوستان اور ابسا/ آئی بی ایس اے (انڈیا، برازیل، جنوبی افریقہ)گروپ کے دیگر ارکان نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی بحران ہے، جس کا مقابلہ کیا جانا چاہیے اور دنیا کے ہر حصے میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنا چاہیے۔ان ممالک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بین الاقوامی دہشت گردی سے متعلق جامع کنونشن کی فوری توثیق کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔جس اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا اس کی میزبانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کی تھی ۔

سہ فریقی وزارتی کمیشن کے دسویں اجلاس کے بعد آئی بی ایس اے کے جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق، وزرانے دنیا بھر میں ہو رہے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی۔ انہوں نے دہشت گردی کی اس کی تمام شکلوں اور کارروائیوں کی مذمت کی، پھر چاہے وہ کہیں بھی اور کسی کی بھی ذریعے کئے گئے ہوں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزرا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی ایک عالمی بحران ہے جس کا مقابلہ کیا جانا چاہیے اور دنیا کے ہر حصے میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کیا جانا چاہیے۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی یکجہتی اور عزم کا اعادہ کیا۔ہندوستان نے 1986 میں اقوام متحدہ میں جامع کنونشن آن انٹرنیشنل ٹیررازم پر ایک مسودہ دستاویز کی تجویز پیش کی تھی، لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے کیونکہ رکن ممالک کے درمیان دہشت گردی کی تعریف پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *