Terrorism suspect blew himself up in Jeddah, injuring 4تصویر سوشل میڈیا

جدہ: سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مملکت میں 2015کے ہلاکت خیز بم دھماکے میں مطلوب ایک سعودی شخص نے جدہ میں اس وقت خود کو دھماکہ سے اڑا کر ہلاک اور چار دیگر کو زخمی کر دیا جب پولس نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی۔سعودی خبر ایجنسی ایس پی اے نے جمعہ کے روز اس کی خبر جاری کرتے ہوئے خود کش بمبار کی شناخت عبد اللہ بن زاید الشہری کے طور پر کی ہے۔

ایجنسی نے بتایا کہ الشہری نے جدہ کے السمیر محلہ میں خود کو دھماکہ خیز مواد سے بھری بیلٹ کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں خود ہلاکہو گیا اور اس کو گرفتار کرنے پہنچنے سلامتی دستوں کے تین اہلکار اور ایک پاکستانی تارک وطن زخمی ہو گیا۔سعودی سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، الشہری پر شبہ تھا کہ وہ اندرون ملک دہشت گردی کے ایک سیل کا رکن تھا جس نے 2015 میں ابھا میں ایک مسجد میں، جہاں سلامتی دستوں کے اہلکار پابندی سے نماز ادا کرنے آیا کرتے تھے، ہونے والے خودکش بم دھماکے کی سازش رچی تھی۔اس حملے میں سکیورٹی فورسز کے گیارہ ارکان اور چار بنگلہ دیشی شہری ہلاک اور 33 افراد زخمی ہوئے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *