Terrorist who killed UP carpenter in J&K among 2 shot dead by armyتصویر سوشل میڈیا

سری نگر: سرکاری ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر کی شوپیان ضلع میں بدھ کے روز ایک مسلح تصادم میں لشکر طیبہ کے دو دہشت گرد ہلاک اور سلامتی دستوں کے تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت عادل وانی کے طور پر کی گئی جس نے تین روز قبل ایک بڑھئی کو، جو اترپردیش کے سہارنپور کا رہائشی تھا، ہلاک کیا تھا۔

سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ سلامتی دستوں نے شوپیان ضلع کے دراگد علاقہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر وہاں کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لینا شروع کی۔ لیکن سرچ آپریشن اس وقت تصادم میں بدل گیا جب دہشت گردوں نے سلامتی دستوں پر فائرنگ کی۔

سلامتی دستوں نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔ جس میںلشکر طیبہ کے ایک بازو ریزسٹنس فرنٹ کے دو دہشت گرد مارے گئے۔اہلکاروں کے مطابق اس کارروائی میں سلامتی دستوں کے بھی تین جوان زخمی ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *