Terrorists attack Karachi stock exchange, enter premises, 7 killedتصویر سوشل میڈیا

کراچی: پاکستان کے ساب سے بڑے شہر کراچی میں واقع پاکستان اسٹاک ایکس چنج پر ایک زبردست دہشت گردانہ حملہ ہوا جس میں 7ہلاک اور سلامتی دستوں کے کئی اہلکار سمیت 11افراد زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں تین عام شہری ہلاک اور حملہ آور 4دہشت گرد شامل ہیں۔

موصول اطلاعات کے مطابق دوشنبہ کی صبح چار مشتبہ دہشت گرد کراچی اسٹاک ایکس چنج میں گھس گئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

سندھ رینجرز کے مطابق حملہ کی خبر ملتے ہی پولس اور رینجرز نے سرعت سے کارروائی کرتے ہوئے عمار ت کوچاروں طرف سے گھیر لیا اور پھر عمارت میں داخل ہوگئی جہاں ان دہشت گردوں اور پولس کے درمیان دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا آخر کار پولس ان چاروں دہشت گردوں کو مار گرنے میں کامیاب ہو گئی۔

یہ چاروں دہشت گرد پولس کی وردی میں ملبوس تھے ۔ان دہشت گردوں نے پہے تو عمارت کے صدر دروازے پر گرینیڈ سے حملہ کیا اور پھر فائرنگ شروع کر دی۔ابھی تک کسی دہشت گرد تنظیم نے اس حملہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

پولس سرجن ڈاکٹر قمر احمد عباسی کے مطابق پانچ لاشیں اور 7افراد زخمی ، جن میں کچھ پولس اہلکاربھی شامل ہیں،ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی لائے گئے ہیں۔ہلاک دہشت گردوں کے پاس سے اسلحہ اور دستی بم ملے ہیں۔

سندھ کے انسپکٹر جنرل آف پولس مشتاق مہار نے ڈی آئی جی سندھ سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی۔سندھ کے گورنرعمران اسماعیل نے واردات کی پر زور مذمت کی اور کہا کہ ہم سندھ کو ہر قیمت پر بچائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *