Terrorists fired on the security forces near a hospital in Srinagarتصویر سوشل میڈیا

سر ینگر :سرینگر کے بمنہ علاقے میں جے وی ہسپتا ل کے نزدیک فورسز پر انتہاپسندوں نے فائرنگ کی تاہم اس میں کوئی جانی یا مالی نقصا ن نہیں ہوا ۔ فائرنگ کرتے ہی بندوق بردار جائے واردات سے فرار ہو گئے ۔ دراصل پولیس و سلامتی دستوں کے ساتھ فوج نے بھی حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیاتھا اور جے وی ہسپتا ل بمنہ کے احا طے میں ایک دہشت گرد موجودگی کی اطلاع ملتے ہی جب اسے پکڑ نے کے لئے پولیس وفورس کی ایک پارٹی پہنچی تو اس نے فورسز پارٹی پر فائر نگ کی۔

گولیاں چلنے کی آواز سنتے ہی ہسپتال کے اندر اور باہر سراسیمگی پھیل گئی اور لوگ خوف کے عالم میں ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ افراتفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آور جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

معلوم ہواہے کہ ہسپتال کے باہر اکثروبیشتر دکانداروں اور چھاپڑی فروشوں نے اپنا مال و اسباب وہیں چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف بھاگنا شروع کیا جبکہ کئی چھاپڑیوں پر موجود میوہ جات سڑکوں پر بکھرے نظر آئے اور وہاں سے گذ رنے والی شاہراہ پر کچھ دیر کیلئے گاڑیوں کی آمد و رفت بھی بند ہوگئی۔ حملے کے فورا ًبعد پولیس اور فورسز کی مزید کمک جائے واردات پر پہنچ گئی اور ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *