the addition of rap songs to the university curriculum caused a stormتصویر سوشل میڈیا

قاہرہ (اے یو ایس )وسیع شہرت حاصل کرنے کے باوجود ریپر “وگز” کو یہ توقع نہیں تھی کہ اس کا گانا “البخت” مصر کی عین شمس یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ”السن“ میں ترجمے کے امتحان میں سوال کے طور پر شامل ہو جائے گا۔ یونیورسٹی امتحان میں گانے کے ترجمے کے اس سوال میں مصر میں تنازع کھڑا کردیا۔ سوشل میڈیا پر متحرک افراد نے امتحانی پرچے کی تصویر بڑے پیمانے پر شیئر کی ہے۔ پرچے میں گانے کے بول شامل تھے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ایک امتحان میں استاد کی جانب سے گانے کے بول استعمال کرنے پر زبردست عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اس تنازعہ کے پیش نظر فیکلٹی آف السن نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ ”وگز“ کی لکھی گئی غزلیاتی شاعری کا تذکرہ جنوری 2023 کے چوتھے سال کے لینگویج سٹڈیز کے امتحان میں کیا گیا تھا۔ یہ سوال جنرل امتحان کی پالیسی سے مطابق ہے۔ اس نے زور دیا کہ یہ حصہ کئی وجوہ کی بنا پر بالخصوص سائنسی مواد کی نوعیت کے مطابق ہے۔ بیان میں مزید واضح کیا گیا سٹائلسٹک سٹڈیز کا موضوع لسانیات کا ایک مضمون ہے جس کا مقصد لسانی نظریات کو انگریزی اور عربی متن پر لاگو کرنا ہے۔

یہ وہ نظریات ہیں جن کا کورس کی تفصیل میں ذکر کیا گیا ہے۔فیکلٹی نے نشاندہی کی کہ مضمون کی ٹیچر چوتھے سال کے طلبہ کو مذکورہ بالا دو زبانوں، کلاسیکی اور بول چال، متعدد بولیوں میں متن کی مختلف اقسام سے روشناس کرانے پر انحصار کرتی ہے جس کا مقصد زبان کا تجزیہ کرنے کی تربیت کرنا ہے چاہے اس میں کوئی بھی مشکل ہو یا ندرت یا تعجب خیزی ہی کیوں نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ امتحان میں عربی نصوص کا انتخاب غنا کی شاعری اورمصری بولی کے درمیان تنوع کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ یہ وہ زبان ہونا ہوتی ہے جوطلبہ کے عمومی ذوق کےقریب ہو اور ان کی عمر کے اعتبار سے بھی قابل فہم ہو۔انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ طلبہ عام طور پر مختلف متون کے سامنے بے بسی محسوس کرتے ہیں۔ اور سمجھتے ہیں کہ یہ متون تجزیہ کے قابل نہیں ہیں۔ اس لیے طلبہ کے سامنے خوف کی رکاوٹ کو مختلف نئی عبارتوں پر تربیت دے کر توڑنا پڑتا ہے۔ فیکلٹی نے واضح کیا کہ امتحان میں مصری بول چال کے حصوں میں کوئی نامناسب الفاظ شامل نہیں ہونا چاہیے تاہم اس کے برعکس یہ سب عام الفاظ تھے اور روزمرہ کی زندگی میں قابل احترام طور پر استعمال ہوتے ہیں۔واضح رہے گانا ”البخت“مصری حلقوں میں ریپر “وگز” کا بہت مشہور گانا ہے۔ اس کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو ایک لڑکی سے یکطرفہ محبت کرتا ہے تو وہ سوچنے لگتا ہے کہ وہ اسے اتنی ہی رقم میں اتنی ہی محبت کیوں واپس نہیں کر دیتی۔ اس گانے کو اپنے آغاز کے بعد سے ہی کافی شہرت ملی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *