لندن : (اے یو ایس ) برطانیہ میں ویلز کی تاریخی اور مشہور کاؤنٹی میں ایک پورے گاو¿ں کو حد درجہ معمولی رقم کے عوض فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس کی قیمت کے سبب یہ ڈیل مبصرین اور دل چسپی رکھنے والے حلقوں میں موضوع بحث بن گئی ہے۔
اس پیش کش نے کرونا کے سائے میں برطانیہ کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ اس وبا کے سبب کئی دہائیوں کا بدترین عالمی اقتصادی بحران دیکھا جا رہا ہے۔برطانیہ میں اخباری رپورٹوں کے مطابق ایبرلیفینی گاؤں کے 16 گھر اور کاٹجزکے علاوہ درجنوں ایکڑ زرعی اراضی فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے۔ اس کے مقابل مطلوبہ مجموعی رقم 11.15 لاکھ برطانوی پاؤنڈز (16 لاکھ امریکی ڈالر) بنتی ہے۔گاؤں کی یہ جائیداد اور زرعی اراضی کو 4 برس سے زیادہ عرصہ پہلے مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔
جون 2016 میں اس کی فروخت کے لیے درج کی گئی مطلوبہ قیمت 15 لاکھ پاو¿نڈز تھی۔اس وقت کی مطلوبہ قیمت میں اب 3.5 لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ کی کمی آ چکی ہے۔ اس طرح پورے گاو¿ں کی قیمت لندن میں دو یا تین بیڈ روم کے چھوٹے سے فلیٹ کے مساوی ہے۔فروخت کے لیے پیش کیا جانے والا گاؤں(ایبرلیفینی) سحر انگیز دیہی علاقوں کے بیچ واقع ہے۔
گاؤں کی سرسبز و شاداب اراضی، اطراف میں موجود جنگل اور پہاڑی سلسلہ اسے چہل قدمی، پہاڑی چڑھائی، سائیکلنگ، پرندوں کی نگرانی اور مچھلی کے شکار کے لیے ایک مثالی جگہ بنا دیتا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ گاو¿ں کو سیاحت کی خطوط پر استوار کیا جا سکتا ہے۔