The man got tired of the quarrel and blew up his wife and himself with a bombتصویر سوشل میڈیا

صنعاء(اے یو ایس ) ایک یمنی شخص نے عدن کے دار سعد ضلع میں سڑک پر راہگیروں کے سامنے اپنی بیوی کے ساتھ دستی بم سے خود کو اڑا لیا۔ واقعے کا محرک ان کے درمیان خاندانی تنازعات تھے۔سکیورٹی ذرائع نے 29 سالہ شوہر اور 30 سالہ بیوی کی موت کی تصدیق کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق میاں بیوی کے درمیان طویل عرصے سے لڑائی جھگڑے رہتے تھے۔کچھ عرصہ قبل بیوی ناراض ہوکر چلی گئی، اس کے بعد شوہر نے اصرار کر کے اسے عوامی مقام پر ملنے پر آمادہ کیا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ایک ویڈیو کلپ گردش کر رہی ہے جس میں پہلے بیوی کو بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے، لیکن شوہر نے تعاقب کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔اسی دوران کچھ لوگوں نے اسے بچانے کے لیے مداخلت کرنے کی کوشش کی، لیکن اس کے ساتھ ہی اس نے بم سے خود کو اور بیوی کو اڑا دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *