نئی دہلی: حب الوطنی اور ہندوسانی فوج پر مبنی فلم’ اوڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک ، کے بعد اب ’ سیاچن وارئیر ‘ کے عنوان سے بھی ایک فلم جو سیاچن میں تعینات فوج کی کہانی پر مبنی ہوگی عنقریب سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہے ۔
بالی ووڈ کے مشہور فلمساز کرن جوہر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ اطلاع دیتے ہوئے لکھا ’ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ میرے دوست نتیش تیواری اور اشونی ائیر کی نئی فلم ’ سیاچن واریئر‘ آنے والی ہے ، یہ ہماری ہندوستانی فوج کے بہادر جوانوںکی کہانی ہے۔
خیال رہے کہ اشونی ائیر اور نتیش تیورای پہلے بھی کئی کامیاب اور بہترین فلمیں بنا چکے ہیں، نتیش تیواری نے جہاں ’ دنگل‘ اور ’ چھیچھورے‘ جیسی فلموں کو ہدایت کیا ہے وہیں ان کی اہلیہ اور فلمساز اشونی ائیر حال ہی میں ریلز ہوئی فلم ’ پنگا‘ کی ہدایت کاری کر چکی ہیں ۔
سیاچن وارئیر کی اسکرپٹ پیوش گپتا اور گوتم وید لکھ رہے ہیں ۔فلم پروجکٹ سیاچن واریئر کے بارے میں فلم نا قدین ترن آدرش نے اپنی جانب سے تصدیق کر دی ہے۔