نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا اثر ابھی پوری طرح سے تھما بھی نہیں ہے کہ تیسری لہر کی آہٹ سے پورے ملک میں زلزلہ سا آگیا ہے۔ تیسری لہر کو لیکر پہلے ہی اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ بچوں کیلئے زیادہ مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔ کورونا کے اعداد و شمار پر نظر دوڑائیں تو تلنگانہ کے بعد اب مہاراشٹر میں ہی 9 ہزار سے زیادہ بچے کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔ ایسے میں اندیشہ لگایا جا رہا ہے کہ اگر دو ریاستوں کا یہ حال ہے تو پورے ملک کا کیا حال ہوگا۔
ایسے میں کہنا بھی غلط نہیں ہوگا کہ ملک میں تیسری لہر نے دستک دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ، اگر ہم کرونا کے اعداد و شمار پر نگاہ ڈالیں ، تو ہر بار مہاراشٹرا کی طرح ، تیسری لہر خطرناک ہوتی جارہی ہے۔ مہاراشٹر کے احمد نگر میں صرف مئی کے مہینے میں 9 ہزار بچے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ بچوں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات نے اب محکمہ صحت کے ہوش اڑا دیے ہیں۔ بچوں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ، اب سے تیاریاں تیز کردی گئیں ہیں۔ اسی دوران ، تلنگانہ میں مارچ اور مئی کے درمیان 37 ہزار332 بچے کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔