'This is on you': Rahul slams Modi government over oxygen shortage, lack of ICU bedsتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے تحت کوویڈ بیڈز اور میڈیکل آکسیجن بھرے سلنڈروں کی شدید قلت پر کانگریس نے مرکز میں نریندر مودی حکومت پر انگشت نمائی کی ہے۔ اس ضمن میں کانگریس رہنما راہ گاندھی نے کہا کہ کچھ اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مریض مر رہے ہیں تو کچھ لوگوں کو اسپتالوں میں بیڈز نہیں مل رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے جمعہ کے روز اس غیر متوقع بحران کا مودی حکومت کو ذمہ ار ٹہراتے ہوئے کہا کہ کوویڈ کی وجہ سے لوگوں کو زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لیکن اموات آکسیجن اور آئی سی یو بیڈ کی کمی کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔

ایک ٹویٹ میں راہل گاندھی نے لکھا، ‘مریض کی آکسیجن کی سطح کورونا کی وجہ سے گر سکتی ہے ، لیکن آکسیجن اور آئی سی یو بیڈ کی کمی کی وجہ سے بہت ساری اموات ہو رہی ہیں۔ ہندوستانی حکومت! یہ آپ کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری پریانا گاندھی واڈرا نے کوویڈ19کے تیزی سے بڑھتے واقعات کی روشنی میں اترپردیش میں پارٹی کے ضلعی اور سٹی صدور سے تبالہ خیال کیا اور لوگوں سے مدد کے لئے آگے آنے کی اپیل کی۔

ریاستی کانگریس ہیڈ کوارٹر سے موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع اور شہر کے صدور کے ساتھ آن لائن گفتگو کے دوران کانگریس کے جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کے انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے ریاستی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکومت کورونا انفیکشن پر قابو پانے کے لئے کچھ نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اپنی ذمہ داری سے بھاگ رہی ہے۔ انہوں نے پارٹی عہدیداروں کو اس وبا میں عام لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی تلقین کی اور مزید کہا کہ لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئیں اور پوری احتیاط برتیں۔ گفتگو کے دوران ، پرینکا گاندھی نے زمینی سطح پر کانگریس کے عہدیداروں سے معلومات بھی حاصل کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *