This year is important for Indo US trade and economic relations :says Taranjit Singh Sandhuتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:ہندوستانی سفیر متعین امریکہ ترنجیت سنگھ سندھو نے کہاکہ یہ سال ہند امریکہ تجارتاور اقتصادی تعلقات کے لئے بیحد اہم رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سندھو نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی حصے داری کی صلاحیت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے ہند امریکہ کے درمیان 160 ارب ڈالر سے زیادہ کی تجارت کی ۔ یہ دھیان میں رکھنا چاہئے کہ سپلائی میں رکاوٹیں آنے اور بنا کسی براہ راست تجارتی معاہدے اور عالمی وبا پھیلنے کے باوجود یہ کامیابی حاصل کی گئی۔

سندھو نے ورجینیا کے فیئرفیکس کاﺅنٹی میں ایک کاروباری وفد کے لئے منعقد ایک استقبالیہ پروگرام میں مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیئر فیکس کاﺅنٹی کے لوگوں کا ہند سے مضبوط رشتہ ہے۔ ہندوستانی سفیر نے کہا کہ امریکہ میں 200 ہندوستانی کمپنیاں موجود ہیں۔ ہندوستان میں 2000 سے زیادہ امریکی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ اس سے واضح ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی حصے داری کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ2019 میں ہندوستان اور ورجینیا کے درمیان 1.65ارب ڈالر کا کاروبار ہوا اور تب سے اس میں سالانہ تقریباً15 فیصد سے زیادہ کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔

سندھو نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ورجینا آئندہ سال کے اوائل میں ہندوستان میں تجارتی وفد بھیجے گا۔ ہمیں اس سفر کو بہتر اور مفید بنانے میں خوشی ہوگی۔ حالانکہ ہماری حصے داری کو بھنانے کیلئے بہت کچھ کیا گیا ہے۔ لیکن آنے والے دنوں میں ابھی بھی بہت کچھ کیا جاسکتا ہے۔ سرکاریں اسے اکیلے نہیں کرسکتی ہیں۔ ہم ورجینیا ، ایف سی ای ڈی اے اور وہاں کی صنعت سے اپنے دوستوں کا انتظار کررہے ہیں۔ پروگرام میں ورجینا کی کامرس اور بیوپار سیکرٹری کیرین میرک ، زراعت اور جنگلات سیکرٹری میتھیو لوہر اور دیگر سینئر ادھیکاری موجود تھے۔ سندھو نے کہاکہ دونوں طرف سے برابر طریقے سے عمدہ سرمایہ کاری کی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *