Thomas west calls Abdullah Abdullah foreign visit a good signتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: (اے یو ایس )امریکہ کے خصوصی ایلچی تھامس ویسٹ نے افغانستان میں قومی مصالحتی کونسل کے سابق چیئرمین عبداللہ عبداللہ کے غیر ملکی سفر کو ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیا ن میں افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی تھامس ویسٹ نے افغانستان کی قومی مصالحتی کی اعلیٰ کونسل کے سابق چیئرمین عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتایا اور کہا کہ انہوں نے دوران گفتگو افغانستان میں قومی سطح پر سیاسی مذاکرات کی ضرورت اور اس کی حمایت کے لیے بین الاقوامی برادری کے عزم کے بارے میں بات کی۔

مسٹر ویسٹ نے کہا کہ مجھے آج صبح عبداللہ سے بات کرتے ہوئے خوشی ہوئی ہے۔ یہ اچھی علامت ہے کہ وہ تعطیلات میں خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے بیرون ملک سفر کرنے کے قابل تھے۔ قومی سطح پر سیاسی تبادلہ خیال کی ضرورت پر بھی غور کیا گیا اوراس حوالے سے عالمی سطح پر اس عمل کی حمایت کے بارے میں بات ہوئی۔نیز ہم ہمیشہ کی طرح ان کے مشورے کی قدر کر تے ہیں۔ قومی مصالحتی کونسل کے سابق سربراہ عبداللہ عبداللہ عیدالاضحیٰ سے ایک روز قبل گزشتہ ہفتے اپنے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے ساتھ عید منانے کے لیے بیرون ملک چلے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *