Thousands rally in Washington DC in support of Palestiniansتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہفتے کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی میں مظاہرین نے اسرائیل کے لیے امریکی امداد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔لنکن میموریل کے احاطے میں لگ بھگ ایک ہزار سے زائد مظاہرین جمع ہوئے جنہوں نے فلسطین کے پرچم اور پلے کارڈز ا ٹھا رکھے تھے۔

ریلی کا اہتمام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان غزہ میں 11 روز تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعدسیز فائر ہوا تھا۔خبر رساں ادارے ‘ اے ایف پی’ کے مطابق ریلی میں شریک ایک وکیل شریف سلمی نے کہا کہ “ہم آج امریکی حکومت کو یہ واضح پیغام دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں کہ اسرائیل کو کسی نتائج کا سامنا کیے بغیر امداد دینے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ “ہم ہر اس سیاست دان کی مخالفت کریں گے جو اسرائیل کو ہتھیار دینے کی حمایت کرے گا۔ ہم اس کے خلاف ووٹ دیں گے، ہم ایسے سیاست دان کے مخالف کو فنڈز دیں گے یہاں تک کہ ہم انہیں عہدے سے ہٹا نہیں دیتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *