Three Chinese among 4 dead in blast at Karachi Universityتصویر سوشل میڈیا

کراچی: سندھ پولس کے سربراہ کے مطابق منگل کے روز کراچی یونیورسٹی میں ایک دھماکہ ہوا جس میں کم از کم4افراد ہلاک اور چند زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں تین چینی شہری ہیں۔سندھ کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) مشتاق احمد مہار نے کہا کہ یہ دھماکہ کراچی یونیورسٹی کے کامرس ڈپارٹمنٹ کے قریب ہوا۔

آئی جی مشتاق نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلی فونی گفتگو میں اس دھماکے کے ہلاک شدگان کی تعداد کی تصدیق کر دی۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر سے ایک بیان جاری کر کے آئی جی کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ دھماکہ دوپہر تقریباً2بج کر30منٹ پر وہاں کھڑی ایک وین میں ہوا۔

ایسٹ کراچی کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولس (ایس ایس پی) سید عبد الرحیم شیرازی نے کہا کہ چینی شہریوں کا ایک جوڑا جو کراچی یونیورسٹی فیکلٹی سے وابستہ تھا جس وقت دھماکہ ہوا تو اسی وین میں جارہا تھا۔ انہوں نے بھی چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ابھی ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہو سکی اس لیے وہ ان کے نام بتانے سے قاصر ہیں۔تاہم کہا جاتا ہے کہ ہلاک شدگان میں چینی بھی شامل ہیں لیکن ابھی ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ٹیلی ویژن فوٹیج میں ایکسفید وین سے سیاہ دھویں کے مرغولوں کے درمیان شعلے بلند ہوتے دیکھا جا سکتا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *