ریاض:(اے یو ایس )سعودی عرب نے کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے مملکت میں 3 کروڑ 90 لاکھ ویکسینز لگا لی ہیں۔سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں 587 مراکز قائم کئے گئے جہاں پر تمام شہریوں اور مقیمین کو کرونا وائرس سے بچاﺅ کی ویکسین لگائی جارہی ہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کے ڈیٹا کے مطابق سعودی عرب کی کل آبادی کا 56.5 فی صد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
سعودی وزارت صحت نے مملکت کے باشندوں پر زور دیا کہ وہ جلد سے جلد کرونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوا لیں۔متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی امارا ت ائیرلائن نے اعلان کیا ہے کہ 11 ستمبر سے سعودی عرب کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔
سعودی عرب نے حالیہ دنوں میں متحدہ عرب امارات سے سفر پر پابندی عائد کر رکھی تھی جو کہ اب کھول دی گئی ہے۔سعودی عرب نے منگل کے روز امارات، ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ سے پروازوں کی بحالی کی اجازت دے دی تھی۔ یہ پابندی 8 ستمبر کو عائد کی گئی تھی۔