ٹورنٹو: (اے یو ایس ) کناڈا میں ایک بندوق بردار نے حملہ کر کے دو افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دیگر دو افراد میں سے ایک خاتون کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ جبکہ چوتھے شخص کو ٹانگ میں گولی لگی ہے۔پولیس کے مطابق پیر یہ واقعہ وینکوور کے علاقے میں پیر کی صبح پیش آیا۔ واضح رہے ابتدائی طور پر ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ حملہ اور نے بے گھر لوگوں کو نشانہ بنایا ہے۔
پولیس کے مقامی چیف کے مطابق ‘یہ تصدیق کی جا سکتی ہے کہ گولی لگنے سے چار افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس بارے میں یہی معلوم ہوا کہ حملہ آور ایک ہی شخص تھا۔ اس کا نشانہ بننے والے دو افراد کی موت واقع ہو چکی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں پولیس چیف نے کہا فوری طور پر یہ کہنا مشکل ہے کہ مرنے اور زخمی ہونے والوں کا باہم کوئی تعلق ہے یا نہیں اور کیا یہ واقعی بے گھر لوگ تھے جنہیں نشانہ بنایا گیا۔
تاہم اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حملہ آور نے ایک سے زائد جگہوں پر فائرنگ کی اور لوگوں کو نشانہ بنایا۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آور سے اب شاید کسی کو خطرہ نہیں ہے تاہم شہریوں کو احتیاط ضرور کرنا ہوگی۔وزیر اعظم کناڈا جسٹن ٹروڈو اس طرح کے واقعات میں اضافے کی وجہ سے تجویز دے چکے ہیں کہ ملک میں اس طرح کے لوگوں کی اسلحے تک رسائی کو روکنے کی سبیل کی جانی چاہی۔ اس سلسلے میں بندوقوں کی کھلی فروخت کو بھی روکنا چاہیے۔
