Three death row inmates hanged in Japan in first executions since 2019تصویر سوشل میڈیا

ٹوکیو:(اے یو ایس ) جاپان میں گزشتہ دو برسوں کے دوران پہلی بار سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے۔ جاپان ان چند صنعتی ممالک میں سے ایک ہے جہاں اب بھی سزائے موت پر عمل ہوتا ہے۔جاپان کے خبر رساں ادارے کیوڈو نے اطلاع دی ہے کہ 20 دسمبر منگل کے روز ملک میں موت کی سزا پانے والے تین قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

ایجنسی کے مطابق دسمبر 2019 کے بعد ملک میں موت کی سزا پر پہلی بار عمل ہوا ہے۔ گزشتہ اکتوبر میں اقتدار سنبھالنے والے وزیر اعظم فومیو کشیدا کی حکومت میں بھی یہ پہلی پھانسیاں ہیں۔دنیا میں امریکا کے علاوہ جاپان بھی ان بہت ہی کم صنعتی معیشتوں اور امیر جمہوری ملکوں میں سے ایک ہے جہاں اب بھی سزائے موت پر عمل ہوتا ہے۔ جاپان کی جیلوں میں اس وقت 100 سے زیادہ سزائے موت کے قیدی ہیں اور اس سے قبل ملک میں آخری پھانسی 26 دسمبر 2019 کو دی گئی تھی۔کیوڈو کے مطابق جن تین افراد کو منگل کے روز پھانسی دی گئی ہے ان میں سے ایک 65 برس کا وہ آدمی بھی تھا، جسے اپنے رشتے داروں کو چاقوؤں سے حملہ کر کے قتل کرنے کا قصوروار ٹھہرایا گےا تھا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کی تنقید کے باوجود، عوام میں سزائے موت کے لیے حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔ جاپان میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی پر لٹکا دیا جاتا ہے اور عموماً سزائے موت پر عمل درآمد سے چند گھنٹے پہلے ہی انہیں اس کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔چونکہ اس طرز عمل سے ایسے قیدی شدید دباو¿ کا شکار ہو جاتے ہیں اس لیے انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اس طرز عمل کی مذمت کرتی رہی ہیں۔حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دنیا بھر میں تقریباً 483 افراد کو موت کی سزا دی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *