Three infrastructure projects to be launched by Bangladesh with Indian assistanceتصویر سوشل میڈیا

ڈھاکہ:سفارتی ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش رواں سال ستمبر میں ہندوستان کے مالی تعاون سے تین بنیادی ڈھانچوں کا پراجکٹ شروع کرے گا۔ اس ضمن میں ، ایک سینئر اہلکار نے یہاں ہندوستانی ہائی کمشنر متعین بنگلہ دیش پرنب ورما نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش ہندوستان کی جانب سے دی جانے والی مالی مدد سے ان تینوں بنیادی ڈھانچوں کا منصوبہ ستمبر میں شروع کرے گا۔ ہندوستانی ہائی کمشنر نے وزیر اعظم حسینہ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ گانو بھابن میں ملاقات کی اور بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان ٹکا۔روپے کے تبادلے کے نظام، کنیکٹیویٹی اور انڈین لائن آف کریڈٹس اور گرانٹس کے تحت جاری منصوبوں جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کے پریس سیکرٹری احسان الکریم نے کہا کہ ملاقات کے دوران بنگلہ دیش کے وزیر اعظم اور ہندوستانی سفیر دونوں نے دو طرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان کیا۔ کریم نے مزید کہا کہ شیخ حسینہ نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان دہلی میں ہونے والے آئندہ جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران اس کی آواز خاص طور پر دپوری دنیا کے ساتھ عالمی جنوب کے لیے بلند کرے گا۔ بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کے دفتر کے ایک ترجمان نے کہا کہ ورما نے حسینہ کو بتایا کہ دو قسم کے کریڈٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے جن میں سے ایک روپیہ کا اور دوسرا ٹکا کارڈ ہو گا تاکہ دونوں ممالک کے لوگ اپنی ادائیگیوں کے لیے کارڈ استعمال کر سکیں۔انہوں نے حسینہ سے کہا کہ بنگلہ دیشیوں کی ایک بڑی تعداد مختلف مقاصد کے لیے ہندوستان کا دورہ کرتی ہے اور وہ اس کارڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ بنگلہ دیش ستمبر میں ہندوستا ن کے مالی تعاون سے جو تین بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کرے گا ان میں ایک پاور پلانٹ بھی شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *