بیجا پور: چھتیس گڑھ کا سکماضلع کے سرحدی گاؤ ں سلگر میں پیر کے روز سیکیورٹی فورسز کے نئے بیس کیمپ کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں نے کیمپ پر حملہ کردیا۔ سلامتی دستوں کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی اور فائرنگ کے اس تبادلہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ تین دن قبل گاؤں کے لوگ اس کیمپ کو ہٹانے کے مطالبے کو تسلیم نہ کیے جانے کے خلاف حتجاج کرنے آئے تھے جنہیں پولیس انتظامیہ نے واپس لوٹادیا تھا۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد نکسلی ہیں۔
تاہم ابھی تک کسی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ معاملہ ضلع سکما بیجاپور کے سرحدی علاقے میں تریم پولیس اسٹیشن ایریا کا ہے۔پولس کا کہنا ہے کہ گاو¿ں والے نکسلیوں کے دباو¿ میں بیس کمیپ کے خلاف احتجاج کرنے آئے تھے۔