بیجنگ:(اے یوایس )چین کے ایک کنڈر گارٹن میں ایک شخص نے چاقو سے وار کر کے تین افراد کو ہلاک اور چھ کو زخمی کر دیا ہے۔ یہ واردات جنوبی چین کے جیانگشی صوبے میں پیش آیا۔
چین کے ٹئیٹر جیسی ویبو میں کہا گیاہے کہ ٹوپی اوڑھے و نقاب لگائے ایک غنڈ ہ مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے آنفو کاؤنٹی کے ایک کنڈر گرٹن میں گھس گیا۔ اور خنجر گھونپ کر 3افراد کو ہلاک ار 6کو زخمی کر کے فرار ہو گیا۔
پولس بین میں کہا گیا ہے کہ اس حملہ آور کی شدت سے تلاش کی جارہی ہے۔پولس اسے گرفتار کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔