Three militants killed in explosion at Imam Ali Brigade godown in Najaf al Ashraf, Iraqتصویر سوشل میڈیا

بغداد: ( اے یو ایس ) عراق میں الحشد ملیشیا سے وابستہ امام علی بریگیڈ کے نجف الاشرف میں واقع ایک گودام میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم تین جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی عراق کےشہر نجف میں امام علی بریگیڈ کے ایک گودام میں زور دار دھماکا ہوا۔عراق کی جوائنٹ آپریشینز کمانڈ نے دھماکے کے اسباب معلوم کرنے کے لیے ایک انکوائری کمیشن قائم کردیا ہے جو واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارشات مرتب کرے گا۔ تحقیقات کے لیے تکنیکی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکا بے احتیاطی سے بارود کو ذخیرہ کرنے اورغیرمعمولی درجہ حرارت کا نتیجہ ہے۔ شہری دفاع کی ٹیم اس وقت بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ فضائی دفاع نے اس علاقے میں کسی ڈرون طیارے کی آمد کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *