رانچی:(اے یو ایس)جھارکھنڈ میں مغربی سنگھ بھوم کے ہویابھاتو گاو¿ں کے قریب جنگل میں آج صبح 9.45 پربم دھماکہ ہوا ۔ اس دھماکے میں پولیس کے تین اہلکار کی موت ہوگئی اور ایک فوجی شدید طور پرزخمی ہوا۔اس دھماکے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک جوان بھی معمولی زخمی ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ پہلے دو جوان کی موت اور دو جوان سنگین طور سے زخمی ہوئے تھے ، لیکن ایک زخمی جوان نے بعد میں دم توڑ دیا۔
جھارکھنڈ جیگوار پولیس اور سی آر پی ایف جوان کے کمانڈوز آئی ای ڈی کی زد میںاس وقت آگئے جب وہ اس علاقے میں آپریشن کےلئے جارہے تھے۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ چھتیس گڑھ میں تین مختلف واقعات میں دو فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور ایک فوجی زخمی ہوگیا تھا۔ ریاست کے نکسل سے متاثرہ نارائن پور ضلع میں الگ الگ واقعات میں ہند ۔تبت کی سرحد پر پولیس فورس کے ایک جوان سمیت دو فوجی ہلاک ہوئے تھے۔اور ایک نوجوان زخمی ہواتھا۔
ضلع کے سونپور علاقے میںآئی ٹی بی پی کے جوان اور ڈی آر جی کے جوان کی موت ہوگئی تھی ۔ اسی دوران کوکرا تھانہ علاقے میں چھتیس گڑھ کی مسلح افواج کا ایک فوجی زخمی ہوگیا۔