Three "terrorists" killed in Pakistan's Khyber Pakhtunkhwaتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان میں سیکیورٹی فورسز نے ملک کے شمال مغربی قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک فوجی آپریشن میں تین دہشت گردوں کو ہلاک اور چار کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ اطلاع ہفتہ کو ایک فوجی بیان میں دی گئی۔

پاک فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کی سرحد سے متصل شمالی وزیرستان کے ضلع میں دو انٹیلی جنس آپریشنز کیے۔

آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ پہلی کارروائی میں ایک دہشت گرد کمانڈر سمیت تین دیگر دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا اور دوسری کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ فوج نے کارروائی کے دوران تین ہلاکتوں اور چار گرفتاریوں کے بعد جائے تصادم سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *