TMC government will not allow implementation of NRC or NPR in West Bengal, says Mamata Banerjeeتصویر سوشل میڈیا

کولکتہ: شہریت ترمیمی ایکٹ ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف اپنی حکومت اور پارٹی کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پھر زور دے کر یہ کہا کہ بنگال میں کسی بھی صورت میں انہیں نافذ نہیں دیا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متواسماج اور نماسودرسے تعلق رکھنے والا ہرفرد ہندوستانی شہری ہے اور انہیں کاغذدکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔مدنی پوراور بردوان میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ شمالی 24پرگنہ کے گوپال نگر میں تھی۔ممتا بنرجی کی میٹنگ کی وجہ سے علاقے میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے ورکروں کے درمیان تناﺅ کاماحول تھا۔

متوا محل میں اپنے خطاب کے دوران ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ باہری لوگ بنگال کو یرغمال بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔خیال رہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر کیلاش وجے ورگی نے دو دن قبل کہا تھا کہ جنوری سے سی اے اے نافذ کیا جائے اور اس کا آغاز بنگال سے ہوگا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ”میں این آر سی اور این پی آر نہیں کرنے دوںگی۔ میں اپنی ماں کی پیدائش کی تاریخ نہیں جانتی ہوں۔ آپ مجھے کہاں بتائیں گے؟ بنگال کو گجرات نہیں بنایا جائے گا۔

متوا اس اس ملک کے شہری ہیں۔ بنگال میںا نتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کےلئے بی جے پی کے ذریعہ بڑی تعداد میں مبصر کی حیثیت سے مرکزی لیڈران کو بنگال بھیجے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ’وہ بیرونی ہیں ، وہ بنگالی نہیں ہیں۔ پیسوں کا لالچ دے کر ووٹروں کو خریدنے کی کوشش کی جاری ہے۔ شہریوں کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیوں کہ ان کے پاس سیاسی طور پرلڑنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ متوا ڈیو لپمنٹ بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت باگدی بوڑیوں کی ترقی کے لئے کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بنگال میں ایس سی اور ایس ٹی سرٹیفکٹ بنانا آسان ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا ریاستی حکومت نے ہریش چند ٹھاکر کے یوم پیدائش تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ ہریش چند ٹھاکر یونیورسٹی قائم کی گئی ہے۔ گوپانگر سے ممتا بنرجی نے کہا کہ میں یہاں سے متوا سما ج اور دیگر رفیوجیوں کو پیغام دینا چاہتی کوہوں کہ ہندوستانی شہریت ثابت کرنے کےلئے کسی کو بھی کوئی سرٹیفکٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔میں بنگال کی وزیر اعلیٰ ہوں اور میں اعلان کررہی ہوں کہ کسی نئے سرٹیفکٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

ممتا بنرجی نے بی جے پی پر متوا برادری کو تقسیم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی خاطر بی جے پی نے متوا سماج کو تقسیم کردیا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ تینو ں زرعی قوانین غیر اخلاقی ہیں۔حکومت کسانوں کے ساتھ دھوکہ دے رہی ہے۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد بھی مفت میں راشن دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں ان کی حکومت نے عوام تک فلاحی اسکیمیں پہنچانے کی کوشش کی ہے۔کنیا شری اور روپا شری اور دیگر اسکیمیں عوام کےلئے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ جی ایس ٹی کے فنڈ سے 8500کروڑ روپے بقایا ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *