Toddler falls out of moving car in viral video from Chinaتصویر سوشل میڈیا

بیجنگ: چین میں ایک والدین کالاپروائی کا چونکا دینے والاویڈیو منظر عام پر آگیا ہے۔ جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ دراصل ویڈیو میں ایک بچہ لال بتی پر چلتی گاڑی سے گرتا ہے اور باپ، جو گاڑی ڈرائیو کر رہا ہے، پیچھے مڑ کر دیکھے بغیر گاڑی کو آگے لے جاتا ہے۔ یہ واقعہ چین کے شہر ننگبو کا ہے۔

ویڈیو میں ایک بچے کو لال بتی میں سفید کار کی کھڑکی سے لٹکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران گرین سگنل ملتا ہے اور بچہ گاڑی کی کھڑکی سے نیچے گرتاہے اور یہ کار بھی باقی کاروں کے ساتھ آگے چلی جاتی ہے لیکن اس دوران شکر ہے کہ سڑک سے گزرنے والے دوسرے لوگوں کی نظر اس بچے پر پڑی اور اسے گود میں اٹھا لیتے ہیں۔ اس طرح بچہ کسی بڑے سڑک حادثے سے بال بال بچ جاتا ہے۔اطلاعات کے مطابق بچے کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔

گاڑی کی کھڑکی سے نیچے گرنے کی وجہ سے اسے معمولی چوٹیں آئیں۔ ساتھ ہی اس پورے واقعہ کی ویڈیو وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمر ے میں مکمل طور پر قید ہو گئی۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد صارفین نے اس واقعے کو حیران کن قرار دیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ آخر کوئی اتنا لاپرواہ کیسے ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *