Tokayev sworn in as Kazakh presidentتصویر سوشل میڈیا

آستانہ: قاسم جمرات توکایف نے ہفتے کے روز قازقستان کے صدر کے طور پر حلف اٹھاکر باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ایک افتتاحی تقریب میں حلف برداری کے بعد، قاسم نے کہا کہ وسطی ایشیائی ملک ایک نئے دور میں، جوترقی کا دورہوگا، داخل ہو گا۔ قازقستان میں20نومبر کو اچانک صدارتی انتخاب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چھ امیدوار میدان میں تھے۔ توکایف نے تقریباً 8.3 ملین ووٹوں میں سے 81.31 فیصد حاصل کیے انہیں 11.95 ملین سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز نے ووٹ دیا۔

چارج سنبھالنے کے بعد توکایف نے اس بات پر زور دیا کہ وہ حکومت کی شاخوں کی تجدید اور حقیقی جمہوری اداروں کی مدد سے قازقستان کی تعمیر کے لیے شروع کی گئی تمام اصلاحات کو نافذ کریں گے۔توکایف نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ قازقستان اپنی ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

بڑے پیمانے پر اصلاحات بنیادی تبدیلیوں کی بنیاد کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آئینی اصلاحات نافذ کی گئی ہیں۔ ریاستی امور کے تمام شعبوں کو جامع طور پر اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ صدر کے بقول اگلا مشترکہ ہدف ایک منصفانہ اور صاف ستھرے قازقستان کی تعمیر ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہو، نظم و ضبط کا دور دورہ ہو، اور شہریوں کے حقوق کو مناسب طریقے سے تسلیم کیا گیا ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *