Tokyo Stock Exchange resumes trading after technical outageعلامتی /تصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن🙁 اے یوایس ) گذشتہ دنوں ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج نے میں کاروبار ایک دن کے لیے اچانک معطل ہوگیاتھا۔ دنیا کی تیسری بڑی ٹریڈ مارکیٹ میں جمعرات کے روز ہونے والا یہ واقعہ الیکٹرانک ٹریڈنگ سسٹم میں فنی خرابی کی وجہ سے سے پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں دنیا کی تیسری اور ایشیا کی سب سے بڑی ٹریڈ مارکیٹ کو بند ہونا پڑا تھا ۔

اگرچہ سروس بند ہونے سے سرمایہ کار مایوس ہوگئے تھے لیکن جمعہ کے روز اسٹاک ایکسچنج نے معمول کے مطابق کاروبار شروع کر دیا ۔اور سرمایہ کاروں کے چہرے کھل اٹھے۔ سرمایہ کار امریکا میں پہلی صدارتی بحث کے بعد حصص خریدنے کے خواہاں تھے مگر انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ یہ صورت حال ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب جاپانی وزیراعظم یوشی ہیدا سوگا نے ڈیجیٹل تبدیلی کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

چین کی طرف سے نافذ کیے گئے ایک نئے سکیورٹی قانون کے بارے میں کارپوریٹ خدشات کی روشنی میں ٹوکیو ہانگ کانگ سے مزید بینکوں اور فنڈ مینیجروں کو راغب کرنے کی امید کر رہا ہے۔اسٹاک ایکسچینج نے سروس “شٹ ڈاو¿ن” کو اپنے “ارو ہیڈ” ٹریڈنگ سسٹم کے ہارڈ ویئر بیک اپ ڈیوائس میں تبدیلی میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ 1999 کے بعد یہ پہلا واقعہ تھا کہ ایشیا کی بڑی ٹریڈ مارکیٹ کو فنی خرابی کے باعث کاروبار اچانک بند کرنا پڑا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *