واشنگٹن:(اے یو ایس)امریکی ریاست ایووا میں رونما ہونے والے ہوا کے بگولے کی زد میں آنے سے دو بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ریاست کے شہر میڈیسن کے ہنگامی صورتحال امور کے حکام کا کہنا ہے کہ طوفان ڈیس موئن شہر کے جنوب مغرب میں آیا جس سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، درخت گر گئے اور بجلی کی ترسیلی لائنیں تباہ ہوگئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ طوفان سے، جو 135کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواو¿ں کے جھکڑوں کے ساتھ نازل ہوا ، درجنوں مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔جس دوران دو بچوں سمیت 7 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کچھ زخمی ہوئے۔
لوکاس بستی میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اس دوران ڈیس موئنس کے جنوب مغرب میں واقع میڈیسن کاو¿نٹی میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا جہاں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد میں سے 6اسی کاو¿نٹی میں ہلاک ہوئے اور تقریباً 10,000 لوگ بجلی کی سہولت سے محروم رہے۔
تصویر سوشل میڈیا 