Traffic official in Saudi Arabia who helped mother and child to cross the road died after being hit by carتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس ) گزشتہ روز سعودی عرب میںڈیوٹی کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار کی موت کی خبر ویڈیو کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہے۔ اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک سکیورٹی اہلکار سڑک پار کرانے میں ایک ماں اور اس کے بچے کی مدد کرنے کے بعد واپس اپنی ڈیوٹی پرآرہا تھا تو ایک گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔تفصیلات کے مطابق فرسٹ سارجنٹ فہد الکلیب الاحسا گورنری میں کنگ عبداللہ ماحولیاتی پارک کے ساتھ والی شاہ عبداللہ رنگ روڈ کو عبور کرنے میں ایک ماں اور اس کے بچے کی مدد کرنے کے بعد خود چل بسا۔گشت پر واپسی پروہ ایک کار سے ٹکرا گیا اور اس حادثے کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ یہ المناک واقعہ جمعہ کے روز مشرقی صوبے میں میں پیش آیا۔

جاں بحق سارجنٹ کو سکیورٹی گشت کے کمانڈر کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں حادثے میں مارے جانے والے اہلکار کے بھائی توفیق الکلیب نے وضاحت کی کہ فہد نے ایک خاندان کو بچانے کے لیے اپنے آپ کو قربان کر دیا۔ اس نے ایک ماں اور اس کے بچے کو سڑک پار کرنے میں مدد کی۔ اس خوف سے کہ انہیں کوئی گاڑی نقصان نہ پہنچا دے مگر اسی سڑک سے واپسی کے دوران ایک کار نے اسے ٹکر مار دی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ان کے 33 سالہ بھائی کی موت جمعہ کی صبح اس وقت ہوئی جب وہ شاہ عبداللہ ماحولیاتی پارک کے قریب ایک عوامی سڑک پر اپنے حفاظتی گشت پر کھڑا تھا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو پرصارفین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوت ہونے والے اہلکار کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *