Tragic Road Accident In Fatehpur 8 People Died Many Injuredتصویر سوشل میڈیا

لکھنؤ،(اے یو ایس ) اتر پردیش کے فتح پور ضلع میں منگل کے روز دردناک سڑک حادثے میں 8 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والی سبھی 8 افراد آٹو پر سوار تھے۔ واقعہ جہان آباد کے چلی موڑ کے پاس پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹینکر نے تقریباً ایک درجن مسافروں سے بھرے آٹو میں ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں دو لوگ شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔شدید سڑک حادثہ کی خبر ملنے کے فوراً بعد مقامی تھانہ کی پولیس پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔

سڑک حادثہ کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہو گیا جس کی تلاش کی جا رہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد سڑک پر چیخ و پکار کا عالم پیدا ہو گیا جسے سن کر مقامی لوگ جمع ہوئے اور فوری مدد کی کوششیں کی گئیں۔حادثہ میں مرنے والوں کی شناخت فی الحال نہیں ہو سکی ہے۔

مہلوکین میں مرد، عورت اور بچے بھی شامل ہیں۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ آٹو پر سوار لوگ سڑک پر اِدھر ادھر گر گئے اور آٹو کے پرخچے اڑ گئے۔ مقامی لوگوں و راہ گیروں کی مدد سے زخمیوں کو فوراً علاج مہیا کرایا گیا، اور پھر پولیس نے پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *