Train service in Jammu and Kashmir restored after 7 weeksتصویر سوشل میڈیا

سری نگر: مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے باشندوں کے چہرے اس وقت کھل اٹھے جب وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے جموں کے بانہال تک چلنے والی ریل سروس تقریباً7ہفتہ معطل رہنے کے بعد جمعرت کے روز جزوی طور بحال کر دی گئی ۔

کشمیر ریل ٹریفک انسپکٹر نے بتایا کہ بانہال سے بڈگام کیلئے پہلی ٹرین صبح 7 بج کر 55 منٹ پر اور دوسری 2 بج کر 45 پر روانہ ہوئی تاہم مسافروں کی تعداد ڈیڑھ دو سو کے درمیان ہی تھی۔ ٹریفک انسپکٹر نے مزید کہا کہ دونوں ریل گاڑیوں میں مجموعی طور پر 382 مسافروں نے سفر کیا۔لیکن بڈگام سے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے درمیان ریل سروس ہنوز معطل ہے اور یہ تاحکم ثانی معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے کورونا کی دوسری لہر میں تیزی کے ساتھ ہی 10 مئی کو وادی کشمیر میں ٹرین سروس معطل کر دی تھی۔ایک ریلوے عہدیدار نے خبر رساں یجنسی یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) کو بتایا کہ بڈگام – بانہال ریل سروس جمعرات کو جزوی طور بحال کر دی گئی تاہم صرف پچاس فیصد مسافروں کو ہی ٹرین میں سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹریک پر دن میں صرف چار ریل گاڑیاں چلیں گی جن میں دو صبح کے وقت اور دو شام کے وقت چلیں گی۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ بڈگام – بارہمولہ ٹرین سروس فی الوقت بند ہی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *