جدہ: وزارت صحت نھے اعلان کیا ہے کہ موذی کورونا وائرس کے شکار مزید چار افرادکے انتقال کرجانے کے باعث حکومت سعودی عرب نے نجی اور سکارتی دفاتر و اداروں میں کام کاج اور بین الاقوامی و گھریلو پروازوں کی معطلی میں مزید توسیع کر دی اور اب یہ معطلی تا حکم ثانی برقرار رہے گی۔
حکومت نے جدہ میں داخلے اور شہر سے باہر جانے پر بھی پابندی لگا دی اور اور مقامی وقت سہ پہر تین بجے سے لگنے والے کرفیو میں کئی گھنٹے کی توسیع کر دی۔ اسی نوعیت کے اقدامات دیگر شہروں قطیف، ریاض، مکہ اور مدینہ میں بھی کیے گئے ہیں۔
سرکاری نقل و حمل خدمات بشمول ٹرین بس اور ٹیکسی سروس پر بھی تا اطلاع ثانی توسیع کر دی گئی۔بین الاقوامی پروازیں مار چ سے اور گھریلو پروازیں مارچ سے بند ہیں۔،تاہم سعودی پبلک سیکورٹی نے 24 گھنٹے کے لیے ملک کے کسی بھی علاقہ کے درمیان آمدو رفت کے لیے ہنگامی درخواستیں وصول کرنے کے لیے ایک ہنگامی ٹیم تشکیل دی ہے۔
سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اتوار کے روز 96نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 28کیس سفر کے حوالے سے اور 68کیسز پہلے اعلان کردہ کیسز سے براہ راست رابطہ کرنے سے تعلق رکھتے ہیں۔اس مرض سے مزید29افراد شفایاب ہو چکے ہیں جس سے رو بصحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 66ہو گئی ہے جبکہ مانتہائی نگہداشت والے یونٹ میں رکھے جانے والے مریضوں کی تعداد4سے12ہو گئی ۔
علاوہ ازیں آج دو شنبہ کو چوتھی موت ہو گئی جس سے سعودی عرب میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8ہو گئی۔دو شنبہ کو جو چار افراد مر ے ہیں ان میں سے دو جدہ کے اور دو مدینہ کے ہیں۔