Trial over Iran 1988 mass murder begins in Swedenتصویر سوشل میڈیا

اسٹا ک ہوم:(اے یو ایس ) سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں پیر کے روز ایران کے ایک سابق جج حمید نوری کے خلاف عدالتی کارروائی شروع ہو گئی۔ نوری پر 1988 میں ایران میں ہزاروں سیاسی قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کی کارروائیوں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ان سیاسی قیدیوں میں بڑی تعداد “مجاہدین خلق” تنظیم کے ارکان کی تھی۔سویڈن کی استغاثہ کے مطابق سویڈن کے پبلک پراسیکیوٹرز نے نوری کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں اور قتل کے ارتکاب کا مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

نوری کو نومبر 2019 میں سویڈن پہنچتے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پبلک پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ حمید نوری کی شناخت کرج میں گوہر دشت جیل کے پراسیکیوٹر کے معاون کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ اجتماعی پھانسیوں کے دوران “ڈیتھ کمیشن” کے آٹھ ارکان میں شامل تھا۔اسی واسطے سویڈن کی ایک عدالت نے نوری پر “جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم، تشدد، جرائم میں شرکت اور مرنے والوں کی لاشیں اہل خانہ کے حوالے نہ کرنے” کے حوالے سے متعدد الزامات عائد کیے ہیں۔

اس وقت سیاسی قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتارے جانے پر عمل درامد کی مرکزی ذمے داری “ڈیتھ کمیشن” کے کاندھوں پر تھی۔ یہ کمیشن جن افراد پر مشتمل تھا ان میں موجودہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، شرعی جج حسین علی نیری، وزارت انٹیلی جنس کا نمائندہ مصطفی پور محمدی اور تہران کا اٹارنی جنرل مرتضی اشرافی شامل ہیں۔غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس موقع پر 6000 سے زیادہ افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔ ان میں زیادہ تر مجاہدین خلق تنظیم کے حامی اور ارکان تھے۔ ان افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے کے احکامات خمینی کی جانب سے جاری کیے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *