Trudeau calls Ukraine mass graves Russian 'war crimes'تصویر سوشل میڈیا

ٹورنٹو:(اے یو ایس ) کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے روس کے زیر قبضہ سے چھڑوائے گئے یوکرینی علاقووں میں اجتماعی قبروں کی موجودگی کو روسی جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے کہا ہے ان جرائم کا سخت احتساب ہونا ضروری ہے۔ٹروڈو نے ،جو ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لندن گئے ہوئے تھے ، برطانوی وزیر اعظم لیز ٹرس سے بھی ملاقات کی۔ ان کی اس ملاقات میں یوکرین پر روسی حملہ سب سے اہم موضوع تھا۔

کناڈا کے وزیر اعظم نے کہا کہ بلا شبہ برطانیہ اور کناڈا روس کے خلاف یوکرین کی حمایت میں کھڑے دو مضبوط ترین ملک ہیں، جو یوکرین کی پوری طرح پشت پناہی کرتے ہیں۔’ ٹروڈو نے کہا ‘ روسی اقدامات بڑے کھل کر سامنے آئے ہیں۔ بشمول روسی جنگی جرائم کے۔ یہ جرائم ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ ‘واضح رہے یوکرینی حکام نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ انہیں یوکرین کے شمال مشرقی شہر لزیوم کے نزدیک ووڈ لینڈ میں 440 لاشیں ملی ہیں۔ یہ قصبہ یوکرین نے روسی قبضہ سے حال ہی میں چھڑایا ہے

یوکرینی حکام کے مطابق 440 لاشوں میں سے اکثر لاشیں غیر فوجیوں کی ہیں۔ تاہم ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔یوکرینی حکام کے اس موقف پر کریملن نے ان اجتماعی قبروں کے ملنے پرابھی تک کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔ البتہ ماسکو نے اس امر سے بار بار انکار کیا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *