Trump administration blacklisted 9 more Chinese firmsتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یوایس) ٹرمپ انتظامیہ نے چینی فوج کے ساتھ روابط رکھنے کے الزامات پر 9 چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا۔بیجنگ نے اپنے ردِعمل میں امریکا پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بغیر کسی وجہ کے چینی کمپنیوں کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال کر رہا ہے۔

امریکی انتظامیہ کے نئے احکامات میں متعدد چینی فرمز کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں چین کی اسٹیٹ آئل کمپنی سی این اواو سی، اسمارٹ فون کمپنی سیامی اور ٹک ٹاک بھی شامل ہیں۔چینی اسمارٹ فون کمپنی کی جانب سے الزامات کی تردید کرتے ہوئے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ابھی نئے حکم کے ممکنہ نتائج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نےریاستی طاقت کا غلط استعمال کیا اور بلا وجہ چینی کمپنیوں کے خلاف بار بار کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *