لندن: بدھ کے روز لندن کے قریب ایک مقام پر ایک سربراہ اجلاس میں جہاں ایک طرف ناٹو لیڈروں نے اتحاد پر زور دیا وہیں دوسری جانب بکنگھم پیلیز میں ایک شاہی استقبالیہ کے دوران ہونے والی گپ شپنے ان کے اتحاد و یکجہتی کو ہلا کر رکھ دیا۔
کیمرے اور مائیکرو فون کی گرفت میں آنے والے اپنے بارے میں کناڈیائی وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو کے جملوں کو سننے کے بعد صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جسٹن ٹروڈیو کو دوغلا قرار دیا۔
ناٹو لیڈروں کو دیے گئے بکنگھم پییلیس کے استقبالیہ کے دوران بنائی گئی جو ویڈیو وائرل ہوئی اس میں ٹروڈیو کو فرانسیسی صدر ایمونئیل مارکن،برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن، ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے اور ملکی ایلزبتھ دوئم کی بیٹی شہزادی این کے ساتھ گھیرا بنائے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
جانسن نے مارکن سے پوچھا” اچھا تو اسی لیے آپکو آنے میں دیر ہوئی؟“ جس پر ٹروڈیو کو یہ جواب دیتے سنا جا سکتا ہے” مارکن اس لیے دیر سے آئے کیونکہ انہوں نے40منٹ کی پریس کانفرنس کو ترجیح دی“۔
ٹروڈیونے اس کی تصدیق کر دی کہ وہ ٹرمپ کے ہی صحافیوں کے ساتھ طویل اور غیر طے شدہ سوال جواب سیشن کا حوالہ دے رہے تھے ۔محل میں دیے گئے استقبالیہ کی بہت سی ویڈیو بنائی گئی تھیں اور انہی میں ٹروڈیو کی گفتگو والی ویڈیو بھی جو کناڈیائی براڈ کاسٹر سی بی سی ے بنائی تھی وائرل ہو گئی جسے 50لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ۔
ٹرمپ نے کہا کہ ٹروڈیو شاید اس لیے پریشان تھے کہ امریکی صدر نے اس حقیقت کی پول کھول دی کہ کناڈا دفاع پر اپنی خانگی پیداوار کا دو فیصدخرچ کرنے کا ہدف پورا نہیں کر سکا۔ٹرمپ نے کہا کہ ہاں ٹروڈیو دوغلا ہے ۔