Trump concedes defeat, pledges 'orderly transition' of power to Joe Bidenتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یوایس)ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج سے مکمل طور پر اختلاف کرتا ہوں تاہم 20 جنوری کو اقتدار کی منظم منتقلی ہوگی۔امریکی کانگریس کی جانب سے صدر جوبائیڈن کی جیت کی توثیق پر ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابی نتائج سے مکمل طور پر اختلاف کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے آج صدر بائیڈن کی جیت کی توثیق کی ہے جس کے بعد ڈیموکریٹس کے جو بائیڈن امریکا کے 46 ویں صدر بن گئے ہیں۔

میڈیارپورٹ کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں جوبائیڈن کی جیت پر اعتراض کانگریس کے دونوں ایوانوں نے مسترد کردیا۔امریکی میڈیا کاکہنا ہے کہ سینٹ کے بعد ایوان نمائندگان میں بھی پنسلوانیا میں بائیڈن کی جیت پر اعتراض بھاری اکثریت سے مسترد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ پر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے دھاوا بولا گیا جس کے نتیجے میں پولیس کے ساتھ ہنگامہ آرائی میں خاتون سمیت 4 افراد کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی میئر موریل باؤزر نے شہر میں پبلک ایمرجنسی نافذ کر دی۔

واشنگٹن پولیس چیف رابرٹ کانٹی کا کہنا ہے کہ امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی کرنے والے 52 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن پر کرفیو کی خلاف ورزی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات ہیں۔پولیس چیف نے کہا کہ ریپبلکن، ڈیموکریٹ کمیٹیوں کے ہیڈ کوارٹر سے دو پائپ بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *