Trump faces new charges for allegedly ordering wiping of security footageتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن(اے یو ایس ) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتہائی حساس دفاعی دستاویزات کے کیس میں الزامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اسپیشل کاو?نسل کی جانب سے جمعرات کو لگایا جانے والا ایک نیا الزام یہ ہے کہ انہوں نے فلوریڈا میں اپنے عملے کے ایک فردسے کیمرہ فوٹیج کو’ڈیلیٹ’ کرنے کے لیے کہا تھا تاکہ ان کے قبضے میں موجود ریکارڈ کی وفاقی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالی جا سکے۔سابق صدر کے کیس میں یہ نئی پیش رفت جمعرات کو امریکہ کے نیوز نیٹ ورکس اور سو شل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبروں، تبصروں اور تجزیوں پر چھائی رہی۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ صدارتی مدت مکمل ہونے کے بعد وہ بعض حساس دستاویزات اپنے ہمراہ لے گئے تھے جو بعد میں فلوریڈا میں ان کی رہائش گاہ سےملی تھیں۔ان کے خلاف زیرِ سماعت اس مقدمے میں 38 الزامات پر مبنی فردِ جرم بھی عائد ہو چکی ہے۔سابق صدر کے خلاف فرد جرم میں قومی دفاعی معلومات کو جان بوجھ کر اپنے قبضے میں رکھنا شامل ہے۔

ٹرمپ پرایک نیا الزام یہ ہے کہ انہوں نے جون 2022 میں ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کے تفتیش کاروں کے اپنی رہائش گاہ کےدورے کے بعد نگرانی کی فوٹیج کو ڈیلیٹ کرنے کو کہا تھا۔سابق صدر ٹرمپ کے مار-اے-لاگو کمپلیکس میں نگرانی کی فوٹیج طویل عرصے سے تحقیقات کا مرکز رہی ہے کیوں کہ استغاثہ کے مطابق، اس میں والٹ نوٹا کو دستاویزات کے ڈبوں کو اسٹوریج روم کے اندر اور باہر منتقل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ والٹ نوٹا ٹرمپ کے خدمات گار ہیں اور وہ بھی شاملِ تفتیش ہیں۔پراسیکیوٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹرمپ کو طلبی کے نوٹس جاری ہونے کے بعد انہوں نے والٹ نوٹا اور مار اے لاگو کے پراپرٹی مینیجر کارلوس ڈی اولیویرا کے ساتھ مل کر فوٹیج کو ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کی تھی۔

حساس دستاویزات کیس میں الزامات کا سامنا کرنے والے نئے شخص کارلوس ڈی اولیویرا ہیں جنہیں پیر کو میامی کی عدالت میں پیش ہونا ہے جب کہ ٹرمپ اور نوٹا کے خلاف ٹرائل 20 مئی 2024 کو شیڈول ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ آیا سابق صدر کے خلاف نیا الزام لگنے کے بعد کیس مزید ملتوی ہو گا۔ٹرمپ کے ایک ترجمان نے فوٹیج ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کے نئے الزام کو مسترد کیا ہے۔ ترجمان نے اس الزام کو “صدر ٹرمپ اور ان کے آس پاس کے لوگوں کو ہراساں کرنے” اور 2024 کی صدارتی دوڑ کو متاثر کرنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے “مسلسل مایوس اور ناکام کوشش” قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *