نئی دہلی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرپ اپنے دو روزہ دورہ پر ہندوستان میں ہیں ۔ ان کی اس دورے کا آغاز وزیر اعظم مودی کے آبائی ریاست گجرات سے ہوا ہے۔

گجرات کے شہر احمد آباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے جیسے ہی بالی ووڈ کی تاریخ کی دو سب سے بہترین فلمیں ’ شعلے ‘ اور سپر اسٹار شاہ رخ خان کی رومانوی فلم ‘ دل والے دلہنیاں لے جائیں گے‘ کا ذکر کیا پورا اسٹیڈیم میں تالیوں کی آواز سے گونج اٹھا۔

صدر ٹرمپ نے خطاب میں کہا کہ ’ ہندوستان ہر سال 2000ہزار سے زائد فلمیں بناتا ہے، جو بالی ووڈ ہے، پوری دنیا میں اسکا استقبال کیا جاتا ہے ، لوگ بھنگڑا ، میوزک کا ذکر کرتے ہیں، لوگوں کو’ دل والے دلہنیاں لے جائیں ‘ کافی پسند ہے ،جنہیں دنیا بھر کے لوگ پسند کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ دونلڈ ٹرمپ سے قبل سابق امریکی صدر براک اوبامہ بھی شاہ رخ خان کی فلم ’ دل والے دلہنیاں لے جائیں گے ‘ کی تعریب کر چکے ہیں ۔

قابل غور ہو کہ سپر اسٹار شاہ ر خان اور ادکارہ کوجول کی فلم ’ دل والے دلہنیاں لے جائیں گے، مشہور فلمساز آدتیہ چوپڑا کے ہدایت میں بنی پہلی فلم تھی، جو بلاک باسٹر ثابت ہوئی تھی، اس فلم کو ان یش چوپڑا نے پرڈیوس کیاتھا، یہ فلم 20اکتوبر 1995کو سنیما گھروں میں پیش کی گئی تھی، اس فلم نے 10فلم فیئر ایوارڈ جیتنے ہیں، یہ فلم ممبئی شہر کے مشہور سنیما گھر ’ مراٹھا مندر‘ میں تقریباً 22سال تک دکھایا گیا۔

ہندوستان کے دورہ سے قبل گزشتہ دنوں ڈونالڈ ٹرمپ نے بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھورانہ کی حالیہ ریلیز ہوئی فلم ’ شبھ منگل زیادہ ساؤدھان ‘ کی بھی جم کر تعریف کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *