Trump maintains bank account in China, says NY Timesتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:( اے یوایس) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کے ایک بینک میں کھاتہ کھلا ہوا ہے اور وہ چین میں برسوں تک کاروباری منصوبوں کی تلاش میں رہے ہیں۔اس اکاو¿نٹ کو ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹلز مینیجمنٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے اور اس کے ذریعے 2013 سے 2015 کے دوران چین میں مقامی ٹیکسوں کی ادائیگیاں بھی کی جاتی رہی ہیں۔

ٹرمپ کے ایک ترجمان کے مطابق اس اکاو¿نٹ کو ’ایشیا میں ہوٹلوں کی ڈیلز کی تلاش کے لیے‘ کھلوایا گیا تھا۔صدر ٹرمپ چین میں کاروبار کرنے والی امریکی کمپنیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور ان کی اسی پالیسی کی بدولت چین اور امریکہ کے مابین تجارتی جنگ کی سی کیفیت ہے۔نیویارک ٹائمز کو اس اکاو¿نٹ کا صدر ٹرمپ کے ٹیکس ریکارڈ کی دستاویزات سے پتہ چلا، اس دستاویزات میں ان کی کمپنیوں اور ذاتی مالی معاملات کی تفصیلات ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کی اس سے قبل شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے 2016 اور 2017 میں فیڈرل ٹیکسز کی مد میں مجموعی طور پر صرف 750 ڈالر ٹیکس ادا کیا تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب وہ صدارت کے منصب پر فائز ہوئے تھے۔ جبکہ چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔آئندہ ماہ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل بھی صدر ٹرمپ اپنے حریف جو بائیڈن اور چین کے بارے میں ا±ن کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رکھا ہے اور ان کے چین کے ساتھ معاملات کے حوالے سے ایسے دعوے کیے جا رہے ہیں جن کا ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔

جو بائیڈن کے انکم ٹیکس گوشواروں اور دیگر مالی معاملات کی تفصیلات سے نہیں پتا چلتا ہے کہ ان کے چین کے ساتھ کسی قسم کی کاروباری وابستگی نہیں ہے۔ٹرمپ آرگنائزیشن سے وابستہ وکیل ایلن گارٹن نے نیویارک ٹائمز کی اس خبر کو ’قیاس آرائی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ’غلط مفروضے‘ بنا کر پیش کیے گئے ہیں۔انھوں نے نیویارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹلز مینیجمنٹ نے ’مقامی ٹیکسز ادا کرنے کی غرض سے چین کے اس بینک میں اکاؤنٹ کھولا تھا جس کی شاخیں (آفس) امریکہ میں بھی واقع ہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اکاؤنٹ کے ذریعے ’کسی قسم کی کاروباری ڈیل، پیسوں کی لین دین یا دیگر کاروباری سرگرمیاں نہیں کی گئیں اور سنہ 2015 سے ان کا آفس غیر فعال ہے۔‘انھوں نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ’اگرچہ بینک اکاؤنٹ اپنی جگہ پر موجود ہے تاہم اسے کبھی بھی کسی اور مقصد (ماسوائے مقامی ٹیکس کی ادائیگی) کے لیے استعمال نہیں کیا گیا۔‘

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے امریکہ اور ملک سے باہر بہت سے کاروبار ہیں۔ ان کاروباروں میں سکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ میں گالف کورس اور فائیو سٹار ہوٹلز کی ایک چین بھی شامل ہے۔ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے چین، برطانیہ اور آئرلینڈ میں متعدد بینک اکاو¿نٹس ہیں۔رواں برس اگست میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ امریکی کمپنیوں کو اپنی فیکٹریاں چین سے باہر دیگر ممالک میں منتقل کرنے کے لیے ٹیکس کریڈٹس کی پیش کش کرنا چاہتے ہیں۔انھوں نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ وہ ایسی امریکی کمپنیوں کے ساتھ حکومتی معاہدے ختم کر دیں گے جو چین کے ساتھ کام کرنا جاری رکھیں گی۔صدر ٹرمپ نے اپنی ایک تقریر میں کہا تھا کہ ’چین پر اپنا انحصار ختم کرنے کے لیے‘ وہ 10 ماہ میں ایک کروڑ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔تاہم اپنے دعوؤں اور تقریروں کے بالکل برعکس نیویارک ٹائمز کی رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ صدر ٹرمپ چین میں کاروبار کرنے کے لیے بے قرار تھے۔ اور ان کی یہ کوششیں 2012 میں اس وقت تیزتر ہو گئیں جب انھوں نے شنگھائی میں اپنے دفتر کا افتتاح کیا۔ٹیکس ریکارڈ ظاہر کرتے ہیں کہ گذشتہ برسوں کے دوران انھوں نے چین میں کاروباری مواقع کی تلاش کے لیے پانچ کمپنیاں تشکیل دیں جن پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 92 ہزار ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی۔ان کمپنیوں پر 2010 سے کاروباری اخراجات کی مد میں 97 ہزار چار سو ڈالرز خرچے گئے جبکہ باقی رقم چھوٹے موٹے ٹیکسوں کی ادائیگی میں صرف ہوئے۔اور یہ سلسلہ 2018 تک جاری رہا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق صدر ٹرمپ کے چین میں بزنس کے پلان کو ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹلز مینیجمنٹ کے تحت آگے بڑھایا گیا۔صدارتی انتخاب میں ابھی دو ہفتے باقی ہیں اور آئندہ جمعرات کو صدر ٹرمپ اور ان کے حریف امیدوار جو بائیڈن آخری صدارتی مباحثے میں آمنے سامنے ہوں گے۔مقامی سطح پر کیے جانے والے رائے عامہ کے جائزوں میں ڈیموکریٹس کو واضح برتری حاصل ہے۔ صدر ٹرمپ امریکی عوام کو اپنا ایجنڈہ پیش کر رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ امریکہ بخوبی کورونا سے وبا سے نمٹا ہے، اس کے برعکس کے امریکہ کی تمام ریاستوں میں اب کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے اور ہسپتالوں پر کورونا مریضوں کا بوجھ بھی۔صدر ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی اب پینسلونیا میں ہونے والی ایک ریلی میں صدر ٹرمپ کے ساتھ موجود نہیں ہوں گی کیونکہ ان میں کورونا کی علامات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہیں۔جو بائیڈن کی حمایت میں سابق صدر براک اوبامہ پہلی مرتبہ فلاڈلفیا میں الیکشن مہم میں شرکت کریں گے جبکہ صدر ٹرمپ نارتھ کیرولائینا میں ایک ریلی کا انعقاد کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *