واشنگٹن:امریکہ کے صدرڈونالڈ ٹرمپ نے صومالیہ سے 15جنوری تک امریکی فوج کو واپس بلانے کا حکم دیا ہے۔
امریکی دفاعی محکمہ پنٹاگن نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا ”صدر نے دفاع کے محکمے اور امریکہ افریقہ کمان 2021 کے اوائل تک صومالیہ سے زیادہ تر فوجیوں اور جائیداد کو ہٹانے کا حکم دیا ہے“۔دفاع کے محکمے نے کہا کہ کچھ فوجیوں کو مشرقی افریقہ کے باہر دیگر علاقوں میں پھر سے تعننیات کیا جاسکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے ”اگرچہ، صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیموں الشباب اور داعش پر دباو¿ برقرار رکھنے کے لئے کچھ امریکی فوجیوں کو صومالیہ کے پڑوسی ممالک میں بھیجا جائے گا جہاں سے انہیںسرحد پار کارروائیوں کی اجازت ہو گی۔“
واضح ہو کہ الشباب اور داعش کے انتہاپسندوں کے خلاف مقامی سلامتی دستوں کی مدد کے لیے امریکہ کے تقریباً 700فوجیصومایہ میں موجود ہیں۔صدر ٹرمپ نے کچھ اسی قسم کے احکامات عراق اور افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے حوالے سے بھی جاری کیے ہیں۔
